نوشہر‘ خاتون کو قتل کر دیا گیا

نوشہر‘ خاتون کو قتل کر دیا گیا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ میں خاتون کو دیوران نے قتل کرکے ان کی لاش قریبی کھیتوں میں پھنک دی ،مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی  اس سلسلے میں مقتولہ مسرت بی بی زوجہ ولی کے بھائی گکلنارس ولد میر حسن سکنہ نوشہرہ کلاں نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بہن مقتولہ مسرت بی بی کا کئی سال قبل ولی محمد ولد پیر محمد کیساتھ شادی ہوئی تھی اور کل ہمیں معلوم ہوا تھا کہ میری بہن مسرت بی بی کو ان کے دیوران نیاز محمد، ملنگ جان، خیال محمد، جان محمد پسران پیر محمد نے قتل کرکے انکی لاش گائب کر دی ہے لیکن اب لاش قریبی کھیتوں سے ملی ہے جس پر پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں متذکرہ بالا کسان کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -