پاکستان مخالف نعرے لگانے  والے سات افغانی گرفتار

پاکستان مخالف نعرے لگانے  والے سات افغانی گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی خصوصی کارروائی میں پاکستان مخالف سات افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔تھانہ الفلاح اور سعودآباد تھانے کی حدود میں پاکستان مخالف نعرے لگانے والے افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کے دوران سات افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق افغانی باشندے غیر قانونی طور پر بنا کسی ملکی شناخت کے گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے۔پولیس حکام کے مطابق افغانی غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے کراچی میں آئے۔ گرفتار افغانی باشندوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -