نوازشریف سے تہمینہ دولتانہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
لندن(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف سے مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ نے لندن میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور عمران عقیل دولتانہ بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے تہمینہ دولتانہ کا محترمہ کلثوم نواز کا ساتھ دینے، جمہوریت کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنے پر سراہا۔نواز شریف نے کہاکہ ملک مشکل حالات میں ہے اس سے ملک کو ضرورنکالیں گے۔
نوازشریف