مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی سفیر  

مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی سفیر  

  

اسلام آباد (آئی این پی)  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہے کہ  پاکستان میں سیلاب سے بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر اور املاک کو نقصان پہنچا ہے، مشکل کی گھڑی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔بدھ کو پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

امریکی سفیر  

مزید :

صفحہ اول -