محافل نعت میں شرکت ہدایت اور نجات کا ذریعہ ہے، رضوان صدیقی

محافل نعت میں شرکت ہدایت اور نجات کا ذریعہ ہے، رضوان صدیقی

  

کراچی(پ ر) محافل نعت میں شرکت باعث ثواب اور ہدایت و نجات کا ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار رضوان صدیقی نے انجمن شیدائیان رسولؐ کے زیر اہتمام ہوٹل میریٹ کراچی میں منعقد ہونے والی 33ویں سالانہ محفل نعت کے شرکا سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے زندگی گزارنے کا واحد اور بہترین راستہ قرآن کریم کی تعلیمات اور فرمان مصطفیٰ  ؐ میں مضمر ہے، محفل نعت میں ممتاز اور مقبول نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی، صدیق اسماعیل، صبیح رحمانی، آغا گوہر علی، فیصل حسن نقشبندی، شکیل مدنی، حافظ نعمان طاہر، زبیر اسحاق، محمد شارق، سید زاہد علی اور سائیں طاہر ہاشمی نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت اور درود سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جبکہ معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر شاداب احسانی، صفدر صدیق رضی، عبدالشکور کھتری، انجینئر اقبال قریشی، مکرم سلطان بخاری، اقبال خان، کاشف گرامی، راشد عزیز، زاہد حسین جوہری، محمد محبوب، ڈاکٹر سلطان احمد، شعیب شمیم الدین، غلام عارف خان، میجر شاہد خان، اشرف رشید، میجر محمد خان، انجینئر تنویر احمد، سلطان خلیل، فرحت اللہ قریشی، کفیل احمد، معروف احمد، ظل الرحمان صدیقی، فاروق صدیقی، فہیم قادری، محمد انور ملک، بیگم قمر النسا قمر، بیگم منور رضوان، بیگم فرخ قیصر، مدیحہ میمن، نہدیہ عدیل، شاہدہ عروج خان، عشرت حبیب، شائستہ صدیقی، المنیٰ رضوان، بیگم حنا فضل، غوثیہ جاوید، بیگم قمر فخر و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -