20 سال اے این پی میں رہنے والے خورشید خان خٹک پی ٹی آئی میں شامل

20 سال اے این پی میں رہنے والے خورشید خان خٹک پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا سے بڑی کامیابی ملی ہے، 20 سال تک اے این پی سے وابستہ رہنے والے سینئر رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے سیاسی میدان میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے این پی کی اہم وکٹ گرا دی ہے اور کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خان خٹک پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ خورشید خان خٹک 2018ء کے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے جبکہ وہ اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کے ممبر اور صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔دوسری طرف وزیراعلیٰ محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت پر خورشید خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ پاکستان تحریک انصاف ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور پی ٹی آئی پر عوام کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کیساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی مگر اب پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمود خان