دو ہفتے قبل اغوا ہونیوالے 8سالہ بچے کی لاش ایک گھر سے برآمد

دو ہفتے قبل اغوا ہونیوالے 8سالہ بچے کی لاش ایک گھر سے برآمد

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)14روز قبل اغوا ہونیوالے بچے کی لاش تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ تاج کالونی کے ایک گھر سے برآمد کر لی گئی۔ اسلامیہ پارک گلی نمبر10کے ندیم مشتاق کا8سالہ بچہ حمزہ گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اغواکرلیا۔ سرگودھا روڈ پولیس کو اطلاع ملی کہ تاج کالونی گلی نمبر5میں حال ہی میں کرائے پر حاصل کیے گئے ایک گھر میں چند روز سے مشکوک سرگرمیاں محسوس ہورہی ہیں،پولیس نے کھدائی کرنے پر بچے کی لاش برآمد کرلی شناخت کیلئے اس کے باپ کو بلایا گیا۔ندیم مشتاق نے اپنے بیٹے حمزہ کی شناخت کرلی۔۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اس واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بچے کی لاش برآمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -