بحرین کی طرف سے دی گئی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

بحرین کی طرف سے دی گئی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف
بحرین کی طرف سے دی گئی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بحرین کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بحالی میں اہم ہوگی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، گفتگو کے دوران بحرینی کمانڈر انچیف نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا،بحرینی فیلڈ مارشل نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا،جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا ہمارے برادر ممالک کی طرف سے امداد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -