خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی
خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم  عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی ، عمران خان کی عدالت پیشی کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے حوالے سے پولیس سیکیورٹی آرڈر جاری کر دیا گیا ہے اور آج کی پیشی پر2 ایس پیز سمیت 710 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ہائیکورٹ کے گرد مانیٹرنگ کی جائے گی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سیکیورٹی ڈویژن کی ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

سیکیورٹی آرڈر کے مطابق عدالت کے روف ٹاپ کے علاوہ تمام افسران اور اہلکار غیر مسلح ہوں گے، ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی کی ذمہ داری ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کی ہو گی اور ڈیوٹی پر تعینات کوئی بھی اہلکار موبائل فون استعمال نہیں کرے گا،وائرلیس کا استعمال ڈیوٹی کے لیے ہو گا اور غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کارروائی ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کردیا گیا ہے، 500 شارٹ رینج اور 500 لانگ رینج آنسو گیس شیل اور شیلنگ والی بکتر بند گاڑیاں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ پولیس لائنز میں 3 ہزار شیل اور گاڑیاں تیار کھڑی ہوں گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -