ڈینگی کیسسز میں مسلسل اضافہ ، وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی

ڈینگی کیسسز میں مسلسل اضافہ ، وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں ...
ڈینگی کیسسز میں مسلسل اضافہ ، وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ، ڈینگی کیسز کی تعداد 1576 تک پہنچ گئی ہے، وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے وفاقی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے، جس کیلئے فور ی طور پر بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دی جائے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز  پشاور میں رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،  کیسز کی مجموعی تعداد 1576 تک پہنچ گئی ہے،

مزید :

اہم خبریں -قومی -