بھارت کی 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئےچھاپے، 100سے زائد گرفتار

بھارت کی 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئےچھاپے، 100سے ...
بھارت کی 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئےچھاپے، 100سے زائد گرفتار
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی تحقیقاتی اداروں نے 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور  رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ   این آئی اے، ای ڈی اور مختلف ریاستوں کی پولیس نے رات ساڑھے 3 بجے مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے حکام کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نئی دلی، مہاراشٹر، یوپی، کیرالہ اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیشی ایجنسیوں نے دہشتگردی کی مالی اعانت کا الزام لگا کر مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور  پی ایف آئی کے کارکنوں کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف بنگلورو اور منگلورو میں احتجاج کیا گیا۔