کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد شہریوں کو لوٹنے والے تینوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے

کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد شہریوں کو لوٹنے والے تینوں ملزمان گرفتار کرلیے ...
کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد شہریوں کو لوٹنے والے تینوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) عزیز بھٹی پولیس نے سمن آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے بعد شہریوں کو   لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت محمد سلیم ، اکبر خان اور عبدالرٶف کے نام سے کی گئی جنھوں نے منگل کو سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں شہریوں سے نہ صرف لوٹ مار کے دوران نقدی اور موبائل فون چھینے تھے بلکہ ایک شہری کی موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ڈاکوؤں کا 3 رکنی گروہ عزیز بھٹی کے علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے 3 پستول ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ گرفتار ڈاکو انتہائی شاطر ہیں جو ایک ڈسٹرکٹ کی واردات کرنے کے بعد دوسرے ڈسٹرکٹ میں جا کر وارداتیں کرنے لگتے ہیں۔ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے 3 پستول اور ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -سندھ -کراچی -