سعودی عرب کا 92واں "یوم الوطنی"کل منایا جائیگا ،جشن کی تیاریوں میں سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی بھی سرگرم

سعودی عرب کا 92واں "یوم الوطنی"کل منایا جائیگا ،جشن کی تیاریوں میں سعودی ...
سعودی عرب کا 92واں

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کا 92 واں "یوم الوطنی" کل بروز جمعہ 23 ستمبر پورے ملک میں جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا، یوم الوطنی کو منانے کیلئے سعودی بھائیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی بھی پیش پیش ہے،دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف پروگرامز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے "یوم الوطنی "کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے تمام شہروں کو خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں، بینرز اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، جبکہ پورے ملک میں عام سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہےاور سکولوں میں 2چھٹیاں دی گئی ہیں ۔

سعودی عرب میں قومی دن کی مناسبت سے تمام شاپنگ مالز میں سپیشل ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اس یادگار دن کی مناسبت سے اور جشن  "یوم الوطنی" کو باوقار طریقہ سے منانے کے علاوہ تمام دکانوں پر "سبز رنگ  میں 92 کا لوگو" بھی لگا دیئے گئے ہیں ، دوسری طرف سعودی قیادت کی تصویروں کے بڑے بڑے ہولڈنگز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ، دن کی مناسبت سے آتش بازی اور ہوا بازی کے کرتب بھی دکھائے جائینگے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی اور فائر پروف انتظامات کیئے گئے ہیں.

مزید :

عرب دنیا -