سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ، مزید 7افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے 

سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ، مزید 7افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے 
سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ، مزید 7افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،  مزید  7 افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے  جس کے بعد اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 576 ہو گئی ہے ۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے ،  بلوچستان میں ایک جبکہ سندھ میں  6 افراد لقمہ اجل بنے ،  2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سیلاب اور بارشوں سے   392 پل ، 13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں غرق ہو گئیں ، ۔ گزشتہ   24 گھنٹے میں ایک لاکھ 17 ہزار مویشی ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر  10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی " دنیا نیوز" کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات کی شدید قلت ہے ، علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ملیریا اور ہیضہ سمیت دیگر وبائی امراض  متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ 

 ادھر  سیہون اور بھان سعید آباد کا زمینی رابطہ 19 روز بعد بھی بحال نہ ہو سکا ، لوگ  کشتیوں کے ذریعے آمد و رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -