بھارت میں دلہن کا گڑھوں سے بھری سڑک پر گندے پانی میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا

بھارت میں دلہن کا گڑھوں سے بھری سڑک پر گندے پانی میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ...
بھارت میں دلہن کا گڑھوں سے بھری سڑک پر گندے پانی میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں لوگ اپنی شادی کو یاد گار بنانے کیلئے خوبصورت اور تاریخی جگہوں پر فوٹو شوٹ کرواتے ہیں ، لیکن بھارتی ریاست کرالہ سےتعلق رکھنے والی ایک دلہن کا فوٹو شوٹ بہت وائرل ہو رہا ہے کیونکہ دلہن گٹر کے پانی سے بھری گڑھوں والی سڑک پر چلتی نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تصاویر اور ویڈیو  شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ ان کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن سب سے بے نیاز  اپنا فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔یہ انوکھی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -