پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کی کتنی رقم پی سی بی نے وزیراعظم فلڈ ریلیف میں جمع کروانے کا اعلان کردیا؟ جانئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کی کتنی رقم پی سی بی نے ...
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کی کتنی رقم پی سی بی نے وزیراعظم فلڈ ریلیف میں جمع کروانے کا اعلان کردیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ٹی 20انٹرنیشنل میچ کی ایک کروڑ 30لاکھ روپے کی گیٹ منی وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد دی ہے۔ اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”پاکستان کرکٹ بورڈ اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی 20انٹرنیشنل میچ منگل کے روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے گہرے نیلے رنگ کی کِٹ پہنی تھی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ میچ میں سٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اس میچ میں بھرپور شرکت کرکے کراچی کے تماشائیوں نے سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا حصہ ڈالا۔

مزید :

کھیل -