بابر اعظم کی کمال سنچری ،رضوان کی کمال بلے بازی، پاکستان نے انگلینڈ کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا

بابر اعظم کی کمال سنچری ،رضوان کی کمال بلے بازی، پاکستان نے انگلینڈ کا پہاڑ ...
بابر اعظم کی کمال سنچری ،رضوان کی کمال بلے بازی، پاکستان نے انگلینڈ کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔برطانوی کپتان معین علی نے 23گیندوں پر55رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔جواب میں پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا ۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچر ی کی جبکہ محمد رضوان نے بھی شاندار 88رنز بنائے۔

اس سے قبل کراچی سٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، دنوں اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔انگلینڈ کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی سکور پر ہی اٹھانا پڑا، ڈیوڈ ملان پہلی کی گیند پر دھانی کی گیند پر بولڈ ہے۔پاکستان کو تیسری کامیابی فل سالٹ کی صورت میں ملی، وہ 27 گیندوں پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ بین ڈکٹ 43 اور ہیری بروک 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -