سعودی عرب اسلامی تشخص اور اپنے وقار کے تحفظ  کے لیے کوشاں مسلم اقوام  کے ساتھ  کھڑا ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب اسلامی تشخص اور اپنے وقار کے تحفظ  کے لیے کوشاں مسلم اقوام  کے ساتھ ...
سعودی عرب اسلامی تشخص اور اپنے وقار کے تحفظ  کے لیے کوشاں مسلم اقوام  کے ساتھ  کھڑا ہے: سعودی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جد(محمد اکرم اسد) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اسلامی تشخص اور اپنے وقار کے تحفظ  کے لیے کوشاں مسلم اقوام  کے ساتھ  کھڑا ہے۔‘’سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد پر کمر بستہ ہے۔ متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے باشندے شامل ہیں۔‘ 
   ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تحت جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  78 ویں سیشن کے موقع  پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رابطہ گروپ کے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی شرکت کی۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’جموں و کشمیر کا مسئلہ خطے کے امن و استحکام کو درپیش اہم ترین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کا اثر خطے میں عدم استحکام میں اضافے کا باعث بنے گا۔‘ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن تصفیے اور حالات کو پرسکون بنانے نیز کشیدی کم کرنے کے لیے متحارب فریقوں کے درمیان ثالثی کی بھرپور کوششیں کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ’سعودی عرب یہ کام مسلم اقوام کی حمایت سے متعلق اپنے غیر متزلزل موقف کی بنیاد پر کر رہا ہے۔‘ اجلاس میں سیکریٹری کثیر فریقی بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے  ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی شریک تھے۔

مزید :

عرب دنیا -