نیویارک: نگران وزیراعظم سے چینی نائب صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی 20 کے انعقاد کی چین کی مخالفت اصولی مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔
چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، قریبی پڑوسی اور آہنی بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، پاکستانی عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ملاقات میں پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں فریقین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar and Mr. Han Zheng, the Vice-President of People’s Republic of China met at the sidelines of UNGA Summit in New York today.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 21, 2023
Prime Minister Kakar and Vice-President Han agreed to continue the momentum of high-level exchanges between Pakistan and… pic.twitter.com/2cdSw6UiRp