چیف سلیکٹر نے حسن علی کو سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی

چیف سلیکٹر نے حسن علی کو سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی
چیف سلیکٹر نے حسن علی کو سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر حسن علی کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باولر کا آپشن کم تھا، حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھا کھیل پیش کیا ،احسان اللہ اور محمد حسنین فٹنس مسائل سے دوچار ہیں ،حسن علی ٹیم مین بھی ہے اس کے آنے سے ٹیم میں انرجی آتی ہے ،چھ ماہ سے بنے کمبی نیشن میں تبدیلی کی کوشش نہیں کی ،ایشیا کپ کی ٹیم بناتے وقت حسن علی کی انگلی زخمی تھی ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ  ورلڈکپ 2023کیلئے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے،ورلڈکپ سکواڈ میں نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، افتخار احمد، محمد نواز اور اسامہ میر ،سعود شکیل، سلمان علی آغا اور وسیم جونیئر کو شامل  کیا گیاہے۔

سکواڈ میں امام الحق، فخرزمان ،محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف، حسن علی بھی شامل  ہیں،ریزو کھلاڑیوں میں زمان خان، ابراراحمد اور محمد حارث ہوں گے ۔

مزید :

کھیل -