نسیم شاہ ورلڈکپ سے باہر ہونے پر افسردہ، سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انجری کے باعث آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کا ورلڈکپ سے باہر ہونا ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے لیکن یہ گیم کا حصہ ہے، نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
قومی ٹیم کے اعلان کے بعد اب نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میں ورلڈ کپ میں نہیں ہوں گا، میں مایوس ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، ان شاء اللہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گا، تمام فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔
With a heavy heart, I'm sharing that I will not be part of this amazing team that will be representing our beloved country. While I'm disappointed, I believe everything is in Allah's hands. InshahAllah will be on the field very soon.
— Naseem Shah (@iNaseemShah) September 22, 2023
Thank you to all my fans for the prayers!