محمد عامر کا مستقبل کیا ہوگا؟ صحافی کے سوال پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کھل کر بول پڑے

لاہور (ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ عامر بہت اچھا کرکٹر رہا ہے، اس نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اگر وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے تو تمام کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کے دروازے کھلے ہیں، آپ فرسٹ کلاس کھیلیں اور پرفارم کریں، آپ کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا۔وہ محمد عامر کے مستقبل کے حوالے سے صحافی کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق کا مزید کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کبھی بھی کسی کے لیے دروازے بند نہیں کرتا، یہ ہر کھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے یا نہیں۔ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہی ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، شاہین آفریدی، فخر زمان، وسیم جونیئر، افتخار احمد، عبد اللہ شفیق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، حارث رؤف اور اسامہ میر شامل ہیں۔
محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ورلڈکپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔