’ آپ کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا‘ شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد،ثقلین مشتاق نے پیغام جاری کردیا

لاہور،ا سلام آباد ( ویب ڈیسک) ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر کو شادی کی مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ثقلین مشتاق نے لکھا کہ شاہین شادی کی مبارک ہو لیکن یہ یاد رکھنا کہ میں صرف گراؤنڈ میں آپ کا کوچ نہیں رہا، اب میں ایک مینٹور اور کوچ کے طور پر آپ کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، وہ تمام دن یاد آتے ہیں لیکن میری دعائیں آپ کی اور آپ کی فیملی کے ساتھ ہیں۔
Many congratulations @iShaheenAfridi on your wedding. Remember I am not only your coach in the ground, now I will be mentor guide and coach to pass my experience on how to be a great husband . Missed you all today but my Duaas are with you and the families . Love always ❤️ pic.twitter.com/ef44BIuOMu
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 21, 2023