شاداب خان کے کیرئیر کو خطرہ ، ذکاء اشرف نے تہلکہ خیز بیان دے دیا

شاداب خان کے کیرئیر کو خطرہ ، ذکاء اشرف نے تہلکہ خیز بیان دے دیا
شاداب خان کے کیرئیر کو خطرہ ، ذکاء اشرف نے تہلکہ خیز بیان دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گُگلی باولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں مناسب ہوگا کہ انہیں ورلڈ کپ سکواڈ میں نا رکھا جائے۔

چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ لیکن کپتان بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ البتہ کپتان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر شاداب خان نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نا دی تو انہیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -