پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ہے۔

 وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری رہی تو عوام کو پورا ریلیف نہیں مل سکے گا جبکہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی تو عوام کو اس سے زیادہ ریلیف مل سکتا ہے۔ آئندہ پندرہ روز کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومت 30 ستمبر کو کرے گی۔

مزید :

قومی -بزنس -