سوات میں غیرملکی سفیروں کے سکواڈ کے قریب دھماکہ،پولیس اہلکار شہید

Sep 22, 2024 | 05:25 PM

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)مالم جبہ روڈ پر جہان آباد میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید،جبکہ 3اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
ڈی پی او سوات نے بتایا کہ12ممالک کے سفیروں پر مشتمل ٹیم مالم جبہ کے طرف جا رہی تھی کہ اس دوران قافلے سے آگے جانے والی پولیس وین پر بم حملہ کیا گیا ۔
قافلے میں انڈونیشیا، پرتگال، قزاقستان، بوسنیا اینڈ ہیرزگوینیا، زمبابوے، رونڈا، ترکمانستان، ایران، تاجکستان کے سفیرشامل تھے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل سرزمین ،کانسٹیبل حسین گل اور کانسٹیبل امان اللہ شامل ہیں ۔

مزیدخبریں