مردان :دوست نے دوست کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا

Sep 22, 2024 | 06:06 PM

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)رستم کے علاقے چمڈھیر میں دوست نے اپنے دوست پر فائرنگ کردی۔

ریسکیو کے مطابق ملزم نے دوست کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا،مقتولین کی شناخت 27 سالہ ایاز اور 17 سالہ روحیل کے ناموں سے ہوئی۔
قتل کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچنے والی ریسکیو میڈیکل ٹیم نے مقتولین کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا۔

واقعہ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

مزیدخبریں