چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

Sep 22, 2024 | 07:03 PM

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دئیے گئےہیں اور   خندق کی کھدائی مکمل کر لی گئی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کے اندر اورباہر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  انکلوژرز ۔ باکسز۔ خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا مشاہدہ بھی کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئےڈیجیٹل سکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے اورلفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ۔سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر۔نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں