سوشل میڈیا ایپ ’’ ایکس‘‘ کو کس ادارے کے کہنے پر بند کیا گیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Sep 22, 2024 | 07:19 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹیلی جنس بیورو( آئی بی) کی رپورٹس اور وزارت داخلہ کی سفارش پر فروری میں سروسز بند کی تھیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے فراہم کی گئیں دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کی وجہ سے ایکس بند اور متعلقہ وی پی اینز ڈاؤن کی گئیں، الیکشن کے بعد سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا گیا، ملک دشمن ایجنسیوں نے جھوٹےپروپیگنڈے کیلئے سوشل میڈیا ایپس استعمال کیں۔ انٹیلی جنس بیورو نے 17 فروری کو پی ٹی اے کو خط لکھ کر باضابطہ آگاہ کیا،آئی بی رپورٹ کے مطابق ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی،آئی بی نے ایکس اور وی پی این تک رسائی فوری محدود کرنے کی سفارش کی۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 17 فروری کو ایکس سروس تاحکم ثانی بند کرنے کی درخواست دی،پی ٹی اے نے سوشل میڈیا رولز 2021ء کے تحت ایکشن لیا اور سروسز بند کیں۔

مزیدخبریں