عمران خان سے متعلق آرٹیکل پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا

Sep 22, 2024 | 07:32 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان سے متعلق یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل پر پاکستان تحریک انصاف کا بھی مؤقف سامنے آگیا ہے، خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسرائیل کے حوالے سے کوئی نرم بات نہیں کی، مختلف آراء کو بانی پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا گیا ہے اور پاکستان کی موجودہ قیادت کو تبدیل کرنے کی بات کی گئی ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل لاہور میں پی ٹی آئی کا کامیاب جلسہ ہوا، تمام تر کوششوں کے باوجود کامیاب جلسے پر ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔

صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں کی، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گولڈ اسمتھ سے بانی پی ٹی آئی کا رشتہ سب کو معلوم ہے، بھارت کے وزیراعظم نے نواز شریف کے گھر کی شادی میں شرکت کی، نواز شریف نے تو بھارتی شہریوں کو اپنے پاس نوکری دی تھی۔

صنم جاوید کے گرفتار والد جاوید اقبال خان گھر واپس آگئے

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لندن انتخابات میں کوئی مہم نہیں چلائی۔

مزیدخبریں