بنگلہ دیشی کپتان کی جانب سے بڑے بول بولنے پر روہت شرما کا ایک اور کرارا جواب

Sep 22, 2024 | 08:01 PM

 چنئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دے دی، دو میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 376 رنز بنائے تھے، جواب میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگ میں بھارت نے 4 وکٹوں پر 287 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کردی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 234 رنز بناسکی۔روی چندرن ایشون کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے میچ کی پہلی اننگ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے کے باوجود 113 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ میں 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر آرہے ہیں تو بھارت کو بھی شکست دیں گے جس پر روہت شرما نے جواب دیا تھا کہ انہیں بولنے دو ہم میدان میں جواب دیں گے ۔

مزیدخبریں