ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

Sep 22, 2024 | 10:06 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا ہے۔

عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’ہمارے فیڈرل بیورو آف ریونیو کی قابلیت تو دیکھیں، ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا‘۔

عمر ایوب نے بتایا کہ ’میرے والد کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا، ’او بھائی جان، جناب چیئرمین ایف بی آراور آپ کے نکمے افسران کی ٹیم! کم از کم مرحومین کو تو سکون سے رہنے دو، کوئی شرم، کوئی حیا!‘۔

مزیدخبریں