رشتہ نہ دینے پر طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا گیا

رشتہ نہ دینے پر طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا ...
 رشتہ نہ دینے پر طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہداد کوٹ میں طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ  زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا گیا ۔

’’سماء ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ تھانہ قبو سعید خان کی حدود گاؤں میر جی نری میں پیش آیا، 23 سالہ نظیراں خاتون کی لاش کا رورل ہیلتھ سینٹر قبو سعید خان میں پوسٹ مارٹم کیا گیا،  مقتولہ کے بھائی عرس جویو کی مدعیت میں 3 بھائیوں سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ رشتہ نہ دینے پر بہن کو ملزم بشیر نے  زیادتی کے بعد زہر دیا،   واقعے کے وقت ملزم کے ہمراہ اس کے 2 بھائی اور 1  ساتھی بھی تھا،  واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، بہن دوران علاج مقامی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم بشیر جویو کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ  دیگر کی تلاش جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال نہیں ملی، رپورٹ آنے پر تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔