دفاعی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ اور الزامات لگانے پر جیو نیوز کو شوکاز نوٹس جاری

دفاعی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ اور الزامات لگانے پر جیو نیوز کو شوکاز نوٹس ...
دفاعی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ اور الزامات لگانے پر جیو نیوز کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو ٹیلی ویژن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیمرا آرڈیننس کی شق 29 کے تحت جاری کئے گئے نوٹس کے متن میں بتایا گیا ہے کہ یہ نوٹس 22 اپریل کو ملنے والی شکایات پر جاری کیا گیا ہے۔ ملک کے حساس اداروں کے خلاف پراپیگنڈا اور الزامات کی وجہ سے جیوٹی وی کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت کارروا ئی کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے کیلئے تین درخواستیں موصول ہوئیں جس پر پیمرا نے سماعت کے بعد جیو ٹیلی ویژن کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ حامد میر پر حملے کے بعد نجی ٹی وی چینل کی جانب سے مسلح افواج اور حساس اداروں کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے تھے جس پر آئی ایس آئی حکام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیاتھااور گذشتہ شام وزارت دفاع کے ذریعے تحریری شکایت پیمرا بھجوائی تھی ۔