ڈکیتی چوری کی متعدد وار داتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وار داتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(کر ائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلا ت کے مطابق فیکٹری ایریا میں مظفر شا ہ کے گھر سے چار ڈاکو پانچ لاکھ،ڈیفنس اے بلا ک میں امجد اقبال کے گھر سے تین لاکھ کی نقدی،زیورات اورسامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ما ڈل ٹا ؤ ن بلاک ون میں اختر شفیق کے گھر سے چار ڈاکو دولاکھ، سبزہ زارلیا قت چو ک میں محمد علی کی دوکا ن سے 2ڈاکو 60ہزارمالیت کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ خیا با ن امین میں سجا د علی کے گھر سے چور 4لاکھ اور شمالی چھاؤنی میں پو لٹر ی فا رم سے 5لا کھ روپے کی نقد ی لے کر فر ار ہو گئے ۔دیگر وارداتوں میں ٹاؤن شپ میں اصغرعلی سے ایک لاکھ 96ہزار،شا د ما ن میں اعجاز سے 90 ہزار، جوہرٹاؤن میں حیدر کی والدہ سے 70ہزار،ٹاؤن شپ میں فیصل سے 60 ہزار،گلشن راوی میں غلا م شبیرسے 50ہزار،گجر پورہ میں عمر فا روق سے 60ہزارشاہدرہ میں علی پرویز سے 50ہزار،گلشن اقبال میں کامران سے 33ہزاراور شاہدرہ میں بلال اور اسکے ماموں سے 19ہزار کی نقدی اور مو بائل چھین لئے گئے -علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن سے غلام اختر،فیصل ٹاؤن سے عون،کاہنہ سے عثمان شالیمار سے شکیل ،شاہدرہ سے شبیر،بادامی باغ سے ندیم اور لاری اڈہ سے ریاست کی موٹر سائیکلیں اور فیکٹری ایریا سے عاصم اور مغل پو رہ سے اسد کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی