شمالی‘ جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی ‘ کمانڈر سمیت 27 دہشت گرد ہلاک
میران شاہ ،راولپنڈی(آن لائن،اے این این ،ما نیٹرنگ ڈیسک)شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی میں 27 دہشتگرہلاک ۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیا روں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں بمبا ری میں22 دہشت گرد ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ فورسز نے جنوبی وزیرستان میں شکتو کے علاقے میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن خیبر ون ٹو میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، دتہ خیل میں انٹیلی جنس کی رپورٹ پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 22 دہشت گردمارے گئے اور دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت جاری رہتی ہے اور گزشتہ رات بھی دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ کی خفیہ ٹھکانوں پر موجود ہونے کی اطلاعات تھی جس پر جیٹ طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ ٹھکانوں پربمبا ری کی جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں شدت پسندوں کے اہم کمانڈر بھی شامل تھے،جبکہ فورسز نے جنوبی وزیرستان میں شکتو کے علاقے میں بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا اس دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران دہشتگرد اپنے چار ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کا لعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے