نیپرا نے 4روپے 42پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنیکی منظوری دیدی نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے 4روپے 42پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنیکی منظوری دیدی نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)نیپرا نے کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر میں بجلی صارفین کو 125 ارب روپے کا ریلیف دیتے ہوئے بجلی فی یونٹ 4 روپے 42 پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز نیپرا نے سینٹرل پاور ایجنسی کی بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے اوراس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نیپرا نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ مئی کے بلوں میں صارفین کو بجلی کی قیمت میں ریلیف فراہم کیا جائے ،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی فروری کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین کو 125 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 50 یا اس سے کم بجلی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر قیمتوں میں کا اطلاق نہیں ہوگااور ان کو پرانے ریٹ پر بلوں کی ادائیگی کرنا ہوگی ۔نیپرا کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باعث پہلی بار ریکارڈ بجلی سستی ہوئی ہے

مزید : صفحہ اول