یمن بحران کا موقف واضح ہے ‘ پاک چین راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دیگا ‘ پرویز رشید

یمن بحران کا موقف واضح ہے ‘ پاک چین راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دیگا ‘ ...

 اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یمن بحران ہر پاکستان کا موقف واضح ہے اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نیشنل بک ڈے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پسماندگی، غربت، بیروزگاری اور جہالت ختم کرنے کا سفر شروع ہو چکا۔ پاک چین راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ بدلے گا بلکہ اسکے اٰثرات پورے خطے کی عوام پر مرتب ہوں گے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ علم کے نام پر جہالت پھیلانے سے ملک میں دہشت گردی پیدا ہوئی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یمن کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد اس کے سفارتی حل کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو اس کی بھرپور مدد کی جائے گی ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان بات کرنے کی تمیز سیکھیں ، جو بات وزیراعظم نواز شریف کو کرتے ہیں ان کے اپنے سامنے آتی ہے ، نواز شریف جن کے خلاف آپریشن کررہے ہیں عمران خان کو ان کے نام کا نہیں پتا ۔ بدھ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو زبان کے ہاتھوں پر جگہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وہ بات کرنے کی تمیز سیکھیں جو بات نواز شریف کو کرتے ہیں وہی ان کے سامنے آتی ہے مگر ان کا قصور نہیں کیونکہ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف جن کے خلاف آپریشن کررہے ہیں عمران خان ان کا نام لیکر دیکھائیں انہیں ان کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

مزید : صفحہ اول