ایم کیوایم کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرے گی،قمرمنصور

ایم کیوایم کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرے گی،قمرمنصور

کراچی(خصوصی رپورٹ)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے قمرمنصورنے کہا ہے کہ ایسے حالات پیداکیے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم بائیکاٹ کی طرف چلی جائے تاہم ایم کیوایم کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریگی۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی خورشیدمیموریل ہال میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اورسرکاری اہلکاروں کیساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کے نام پرتنگ کیاجارہاہے،قمر منصور نے کہا کہ ایم کیوایم کیخلاف بے بنیادپروپیگنڈاکیاجارہاہے، ایسے حالات پیداکیے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم بائیکاٹ کی طرف چلی جائے تاہم ایم کیوایم کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کوآسانی دینے کیلیے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، ایم کیوایم پرجعلی پولنگ اسٹیشن بنانیکاالزام لگایاجارہاہے، آخرہمارے مینڈیٹ کی توہین کیوں کی جاتی ہے؟۔

مزید : صفحہ اول