پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو منی چینجر سے سات کروڑ روپے لوٹ کر فرار

پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو منی چینجر سے سات کروڑ روپے لوٹ کر فرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ترامڑی چوک کے قریب پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکووں نے کراچی سے ایکسچینج کمپنی کے پیسے لے کر آنے والے مسافر سے سات کروڑ روپے لوٹ لیے۔صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہاہے کہ ڈاکو سرکار ی گاڑی میں آئے اور انہوں نے پولیس کی وردیاں پہنچ رکھی تھیں ،انہوں نے کراچی سے اسلام آبا د رقم لے کر آنے والے شخص کو اغواء کرکے آنکھوں پر پٹی باندھی اور رقم لوٹ کر شخص کو ترامڑی چوک پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔ملک بوستان نے کہاے کہ واقعہ پر فاریکس ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف سے بھی رابطہ کررہے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول