این اے 246 کے ضمنی انتخابات کا’’ دنگل‘‘ شروع

این اے 246 کے ضمنی انتخابات کا’’ دنگل‘‘ شروع
این اے 246 کے ضمنی انتخابات کا’’ دنگل‘‘ شروع

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کراچی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیاہے اور تمام پولنگ سٹیشنوں کو حساس قراردیاگیاہے ۔ پولنگ کا وقت صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی اور اس دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی تین پلاٹونز کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور پہلی بار پولنگ سٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ لیاقت آباد ، بندھانی کالونی اور شریف آباد کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے اور حلقے میں مجمومی طور پر 213 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔

 گورنمنٹ دہلی کالج ایف بی ایریا بلاک 2 کے دو پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس نہ پہنچنے سے سراج الدولہ کالج میں قائم پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ عملے کی آمد میں تاخیر سے پولنگ دیر سے شروع ہوئی ، دہلی کالج میں پولنگ آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی ۔ لیا قت آباد چار نمبر گورنمنٹ سکول کے پولنگ سٹیشنز پر 20 سے 30 منٹ کی تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی ۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 14 کے ایچ بی ملک سکول کے پولنگ سٹیشن پر پولنگ میں آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔ بعض پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ سے پہلے ہی ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں نظرآئیں۔لیاقت آباد نمبر 4 میں نئے شناختی کارڈز نہ ہونے پر کئی شہریوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا جس پر ووٹرز نے الیکشن کمیشن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی

جماعت اسلامی ، ایم کیوایم اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں