خالدہ ضیا پر پھر حملہ ، گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ،سکیورٹی اہلکار سمیت 2 زخمی

خالدہ ضیا پر پھر حملہ ، گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ،سکیورٹی اہلکار سمیت 2 زخمی
خالدہ ضیا پر پھر حملہ ، گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ،سکیورٹی اہلکار سمیت 2 زخمی

  

ڈھاکہ (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش میں خالدہ ضیاء پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے خالدہ ضیاء کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے قافلے پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسا دیئے ، 6 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بی این پی کی سربراہ کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس کی موجودگی میں واقعہ پیش آیا۔ یہ تیسرا روز ہے جب انکے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان بنگلہ دیش سپیشلسٹ پارٹی نے بتایا حکومت کے ایما پر حملہ کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی