مزید دومجرموں کو پھانسی دیدی گئی

مزید دومجرموں کو پھانسی دیدی گئی
مزید دومجرموں کو پھانسی دیدی گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی دو مختلف جیلوں میں قتل کے دومجرموں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم حنیف کو پھانسی دیدی گئی، مجرم نے 2006ءمیں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی کو قتل کردیا تھا ۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بھی قتل کے مجرم گل محمد کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم نے 1998ءمیں اپنے برادرنسبتی کوقتل کردیاتھا۔

اس موقع پر جیلوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے تھے اور پھانسی کے بعد مجرموں کی لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔

مزید : جرم و انصاف