نیویارک ٹائمز نے ملالہ اور شرمین عبید چنائے کو دنیا کی 50 انتہائی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا

نیویارک ٹائمز نے ملالہ اور شرمین عبید چنائے کو دنیا کی 50 انتہائی بااثر ...
نیویارک ٹائمز نے ملالہ اور شرمین عبید چنائے کو دنیا کی 50 انتہائی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا

  

اسلام آباد+نیویارک (ویب ڈیسک) نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسفزئی اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کو نیویارک ٹائمز کی جانب سے دنیا کی 50 انتہائی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ نیویارک ٹائمز نے اس فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال دنیا میں بڑے کارنامے سرانجام دئیے۔ اس فہرست میں ملالہ اور شرمین کے ساتھ ساتھ ہلیری کلنٹن، ایمل کلونی، لیسلی اڈون، انجلینا جولی، ای ایل جیمز، سمنتھا پاور، انجیلا مرکل، جینیفر لارنس اور دیگر شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے بااثر خواتین کی فہرست میں ملالہ کو 36 ویں نمبر پر جبکہ شرمین عبید چنائے کو 48 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ امریکی روزنامے نے ملالہ کا تعارف کچھ ان الفاظ میں کروایا ہے ’’بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے دنیا بھر میں جدوجہد کرنیوالی ایسی لڑکی جو برطانیہ میں اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہے‘‘ جبکہ شرمین عبید چناے پاکستان کی پہلی آسکر ایوارڈ حاصل کرنیوالی خاتون ہیں جبکہ ان کی حالیہ دستاویزی فلم ’سونگ آف لاہور‘ کوٹریبیکا فلم فیسٹیول کے دوران بہت زیادہ سراہا گیا۔

مزید : اسلام آباد