پسند کا مہنگا موبائل نہ دلانے پر بیوی کا سربازار ہنگامہ، شوہر منتیں کرتا رہا

پسند کا مہنگا موبائل نہ دلانے پر بیوی کا سربازار ہنگامہ، شوہر منتیں کرتا رہا
پسند کا مہنگا موبائل نہ دلانے پر بیوی کا سربازار ہنگامہ، شوہر منتیں کرتا رہا

  

ساہیوال (ویب ڈیسک)چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں  پسند کا مہنگا موبائل نہ دلانے پر بیوی نے سربازار ہنگامہ کھڑا کردیا، شوہر منتیں کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے شہر چیچہ وطنی کے علاقے اوکانوالہ روڈ پر موبائل شاپ کے باہر ایک خاتون نے اپنے شوہر سے 12 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون خرید کر دینے کی فرمائش کی، شوہر کا اصرار تھا کہ وہ 6 ہزار روپے والا موبائل لے لے، تاہم بیوی نہ مانی اور اس نے احتجاجاً شوہر کے ساتھ گھر جانے سے انکار کردیا، شوہر بیوی کی منت سماجت کرتا رہا اور بڑی مشکل سے اسے گھر چلنے پر راضی کیا۔

مزید : ساہیوال