حلقہ این اے 246: ڈی جی رینجرز سندھ کی ریٹرنگ افسر سے ملاقات،غیرقانونی استعمال پر خاتون پولنگ ایجنٹ کا فون ضبط

حلقہ این اے 246: ڈی جی رینجرز سندھ کی ریٹرنگ افسر سے ملاقات،غیرقانونی استعمال ...
حلقہ این اے 246: ڈی جی رینجرز سندھ کی ریٹرنگ افسر سے ملاقات،غیرقانونی استعمال پر خاتون پولنگ ایجنٹ کا فون ضبط

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے حلقہ این اے 246میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔اس دوران ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ نے ریٹرننگ افسر سے ملاقات کی، ریٹرننگ افسر نے ڈی جی رینجرز کو الیکشن سے متعلق درپیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا، ڈی جی رینجرز نے ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران ایک پولنگ سٹیشن میں خاتون پولنگ ایجنٹ غیر قانونی طور پر موبائل فون کا استعمال کر رہی تھی، جس سے رینجرز اہلکار نے فون لے کر قبضے میں لے لیا۔رینجرز نے ووٹرز کو بھی موبائل فون بند کر کے پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : کراچی