بڑھتی عمر چھپانے کیلئے میرا کی بھاگ دوڑ

بڑھتی عمر چھپانے کیلئے میرا کی بھاگ دوڑ
بڑھتی عمر چھپانے کیلئے میرا کی بھاگ دوڑ

  

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ میرا نے بڑھتی عمر کے باعث چہرے پر دکھنے والی جھریوں کے خاتمہ کیلئے معروف بیوٹیشن سے ٹپس لینا شروع کردیں۔ پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیراہتمام لاہور میں ہونے والے فیشن ویک کے آخری روز اداکارہ میرا جونہی ایکسپو سنٹر پہنچیں تو میک اپ کے باوجود چہرے پر جھریاں نمایاں تھیں۔ اس موقع پر ریڈ کارپٹ کے سامنے موجود لوگ آپس میں اداکارہ میرا کی بڑھتی عمر کے اثرات چہرے پر دکھنے کا تذکرہ کرنے لگے جس پر میرا کچھ دیر قیام کرنے کے بعد فوری ریڈ کارپٹ کو چھوڑ کر فیشن شوز دیکھنے کیلئے ہال میں پہنچ گئیں۔

مزید : تفریح