تیز رفتار ٹرک گھر میں جاگھسا، سات بہن بھائی جاں بحق

تیز رفتار ٹرک گھر میں جاگھسا، سات بہن بھائی جاں بحق
تیز رفتار ٹرک گھر میں جاگھسا، سات بہن بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)رنگ روڈ پنڈی محلہ کے قریب ٹرک بے قابو ہوکر مکان میں جاگھسا جس کے نتیجے میں سات بہن بھائی جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی محلہ کے قریب سبزی سے بھرا ہوا ٹرک بے قابو ہوکر مکان میں جاگھسا جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور کرین کے ذریعے مکان کا ملبہ ہٹا کر لاشوں کو نکالا گیا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید :

جھنگ -