این اے 246کی پولنگ میں درپیش مسائل کے باعث ایم کیوایم نے ہنگامی پریس کانفرنس بلا لی

این اے 246کی پولنگ میں درپیش مسائل کے باعث ایم کیوایم نے ہنگامی پریس کانفرنس ...
این اے 246کی پولنگ میں درپیش مسائل کے باعث ایم کیوایم نے ہنگامی پریس کانفرنس بلا لی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت کے بعد ایم کیوایم کچھ دیر میں این اے 246کی پولنگ میں درپیش مسائل سے متعلق کچھ دیر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کارکنوں کے ساتھ پولنگ سٹیشنز کے اندر گھس جاتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے ۔

ایم کیوایم کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد متحدہ کے قائد الطاف حسین نے ہدایت جاری کہ پولنگ سٹیشنز میں در پیش مسائل کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کی جائے جس کے بعد ایم کیوایم کچھ دیر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرے گی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں