’’کنٹینر ناکام، لفٹر دھڑام، جنریٹر جام، یہی ہوتا ہے شیطانی سیاست کا انجام‘‘ پرویز رشید کی عمران پر تنقید

’’کنٹینر ناکام، لفٹر دھڑام، جنریٹر جام، یہی ہوتا ہے شیطانی سیاست کا ...
’’کنٹینر ناکام، لفٹر دھڑام، جنریٹر جام، یہی ہوتا ہے شیطانی سیاست کا انجام‘‘ پرویز رشید کی عمران پر تنقید

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبے سے پسماندگی، غربت، بیروزگاری اور جہالت ختم کرنے کا سفر شروع ہوچکا جبکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انداز سیاست پر شاعرانہ تنقید کرتے ہوئے یہ شعر سنایا ’’کنٹینر کا ناکام، لفٹر دھڑام، جنریٹر جام، یہی ہوتا ہے شیطانی سیاست کا انجام‘‘۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یمن بحران پر پاکستان کا موقف واضح ہے، پاک چین راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ بدلے گا بلکہ اس کے اثرات پورے خطے کی عوام پر مرتب ہوں گے۔ قبل ازیں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پانچ روزہ چھٹے قومی کتاب میلہ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ علم کے نام پر جہالت پھیلانے سے ملک میں دہشت گردی پیدا ہوئی۔

مزید : اسلام آباد